وینا ملک کو بریسٹ کینسر نہیں ، کس چیز کا آپریشن ہوا ہے؟ اداکارہ نے خود ہی بتادیا

وینا ملک کو بریسٹ کینسر نہیں ، کس چیز کا آپریشن ہوا ہے؟ اداکارہ نے خود ہی ...
وینا ملک کو بریسٹ کینسر نہیں ، کس چیز کا آپریشن ہوا ہے؟ اداکارہ نے خود ہی بتادیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ وینا ملک کی ہسپتال کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید انہیں بریسٹ کینسر ہوگیا ہے لیکن اب اداکارہ نے خود ہی اس کی وضاحت کردی ہے۔

اداکارہ وینا ملک کے مطابق انہیں بریسٹ کینسر نہیں تھا بلکہ بریسٹ ٹیومر (فائبرو ڈینوما) تھا جس کا آپریشن کیا گیا ہے۔

فائبرو ڈینوما بریسٹ ٹیومر(رسولی)کی سب سے عام قسم ہے۔ اس قسم کی رسولی بعض اوقات اس قدر چھوٹی ہوتی ہے کہ محسوس بھی نہیں کی جا سکتی جبکہ بعض رسولیاں واضح طور پر دکھائی بھی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کراچی میں بریسٹ ٹیومر کا آپریشن کامیابی کے ساتھ سر انجام پایا ہے۔ وینا ملک کا کہنا تھا کہ چھاتی کی بیماریوں کے حوالے سے خواتین کو انتہائی محتاط ہونا چاہیے چاہے وہ بریسٹ کینسر ہو یا کوئی اور بیماری ، خواتین کو اپنا خیال رکھنا چاہیے۔ اس موضوع پر بات بھی کی جانی چاہیے ۔

مزید : تفریح /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...