سنگدل باپ نے مبینہ طو رپر سکول نا جانے پر وحشیانہ تشدد کرکے پانچ سالہ بیٹی کو مار ڈالا

سنگدل باپ نے مبینہ طو رپر سکول نا جانے پر وحشیانہ تشدد کرکے پانچ سالہ بیٹی کو ...
سنگدل باپ نے مبینہ طو رپر سکول نا جانے پر وحشیانہ تشدد کرکے پانچ سالہ بیٹی کو مار ڈالا

  


مریدکے (این این آئی)مریدکے سٹی کی آبادی قلعہ مسیتا میں سنگدل باپ نے مبینہ طو رپر سکول نا جانے پر وحشیانہ تشدد کرکے پانچ سالہ بیٹی کو مار ڈالا اورفرار ہوگیا،پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

بتایا جاتا ہے آبادی قلعہ مسیتا میں جوتوں کا کام کرکے محنت مزدوری کرنے والے تین بیٹیوں دو بیٹوں کے باپ نے اپنی اہلیہ اور دیگر کمسن بچوں کے سامنے مبینہ طو رپر سکول نا جانے پر وحشیانہ تشدد کرکے پانچ سالہ بیٹی ہادیہ کو مار ڈالا اور خاموشی سے اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کرنے لگا تھا کہ پولیس کو اطلاع ہوگئی۔پولیس کے پہنچنے پر ملزم باپ موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے کمسن ہادیہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے ملزم آصف کی اہلیہ ساجدہ کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ساجدہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس کی تین بیٹیاں دو بیٹے ہیں،اس کے شوہر آصف نے پانچ سالہ ہادیہ کو سکول نا جانے اور سپارہ نہ پڑھنے پر تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...