وزیراعظم سےاعظم سواتی کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر، دورہ امریکا ،پارلیمانی امور اورچیف الیکشن کمشنر ریفرنس پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سےاعظم سواتی کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر، دورہ امریکا ،پارلیمانی امور ...
وزیراعظم سےاعظم سواتی کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر، دورہ امریکا ،پارلیمانی امور اورچیف الیکشن کمشنر ریفرنس پر تبادلہ خیال

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمرا ن خان سے وفاقی وزیر  پارلیمانی امور اعظم خان سواتی کی ملاقات ہوئی جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر، دورہ امریکا ،پارلیمانی امور اورچیف الیکشن کمشنر بارے ریفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ،ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ریفرنس فوری دائر کرنا ہے یا حکمت عملی تبدیل کرنی ہے؟تاہم حتمی فیصلہ مزید مشاورت کے بعد ہوگا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے وزیر اعظم کو مختلف آرڈیننسز اور بلز پر بریفنگ دی۔ اعظم سواتی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں زیر التوا بلز اور آرڈیننسز میں پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے دوراں خیرمقدمی اجتماعات پر بھی غور کیا گیا۔اعظم سواتی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورہ کے دوران ہیوسٹن میں بڑا مظاہرہ کیا جائے گا،مودی کے خطاب کے دوران نیویارک میں بھی بڑے مظاہرے ترتیب دئیے جارہے ہیں،اس دوران الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تقرری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے اعظم سواتی کو ہدایت کی کہ آرڈیننسز اور بلز کے معاملے میں تیزی لائی جائے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...