وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار قوموں میں پاکستان سب سے آگے:گیلپ سروے

وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار قوموں میں پاکستان سب سے آگے:گیلپ سروے
وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار قوموں میں پاکستان سب سے آگے:گیلپ سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)گیلپ سروے نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار قوموں میں پاکستان اور ویت نام سب سے آگے ہیں،دونوں ممالک کے89فیصد لوگ اپنے وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

گیلپ سروے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک میں پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہوتے ہیں اور ان کی تعداد 89فیصد ہے۔گیلپ سروے کے مطابق پاکستان اور ویت نام89، 89فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ اس فہرست میں بنگلہ دیش کا  تیسرا نمبر ہے جس کے86فیصد افراد ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، افغانستان کا نمبر چوتھا ہے جس کے76فیصد لوگ وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں جب کہ بھارت کا نمبر پانچواں ہے جس کے75فیصد لوگ لڑنے کے لیے تیار ہیں