تربت میں فورسز کی کارروائی،6غیر ملکی مغوی بازیاب، تین ملزمان گرفتار

تربت میں فورسز کی کارروائی،6غیر ملکی مغوی بازیاب، تین ملزمان گرفتار
تربت میں فورسز کی کارروائی،6غیر ملکی مغوی بازیاب، تین ملزمان گرفتار

  


تربت (آن لائن)تربت میں فورسز کی کارروائی،6غیر ملکی مغوی بازیاب جبکہ تین ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا،ایف آئی اے نے بلوچستان سے انسانی سمگلنگ میں ملوث دو افراد کا نام ریڈ بک میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فورسز نے ضلع تربت کے علاقے بہمن سے یمن سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فورسز نے تین مشتبہ اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد صرف عربی زبان جانتے ہیں جس سے ان سے تفتیش میں مشکل پیش آرہی ہے جس کے باعث تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ کیوں آئے تھے اور ان کو یہاں حبس بے جا میں کیوں اور کب سے رکھا گیا تھا؟۔اس سے قبل بھی گوادر، تربت اور کیچ سے افریقی اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی بازیاب ہوئے تھے ۔دوسری جانب ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاریوں کی ریڈ بک جاری کر دی جن میں بلوچستان کے 2انسانی سمگلروں کے نام بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث 100انتہائی مطلوب اشتہاریوں میں 5خواتین بھی شامل ہیں، گزشتہ سال 93میں سے صرف 19 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /تربت


loading...