پاکستان کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنے والے فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں :احسن اقبال

پاکستان کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنے والے فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں :احسن ...
پاکستان کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنے والے فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں :احسن اقبال

  


ناروال(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم  لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر کی حفاظت کے لئے نارووال کے سپوت کو جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم سلام کرتی ہے،بزدلانہ کاروائیاں پاکستانی قوم کو کشمیری بھائیوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں،پاکستان کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنے والے فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

نجی  ٹی وی کے مطابق  حوالدارشہید ناصر حسین کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائیاں پاکستانی قوم کو کشمیری بھائیوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں،پاکستان کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنے والے فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں، پاکستانی قوم کے جذے اور عزم کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، کشمیر کی آزادی تک پاکستانی قوم کی جدوجہد اور قربانی جاری رہے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /نارووال


loading...