وفاقی کابینہ کا اجلاس 17ستمبرکو طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس 17ستمبرکو طلب
وفاقی کابینہ کا اجلاس 17ستمبرکو طلب

  


اسلام آباد (ڈیلی  پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے دورہ امریکا سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس 17ستمبرکو طلب کرلیا۔

نجی  ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 ستمبر کو طلب کر لیا ہے، جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ امریکا اور سعودی عرب، مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال، ملک کی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...