ہری پور میں پی ٹی آئی رہنما کا قتل ، سپیکر قومی اسمبلی نے سیکیورٹی اداروں کو بڑی ہدایت کر دی 

ہری پور میں پی ٹی آئی رہنما کا قتل ، سپیکر قومی اسمبلی نے سیکیورٹی اداروں کو ...
ہری پور میں پی ٹی آئی رہنما کا قتل ، سپیکر قومی اسمبلی نے سیکیورٹی اداروں کو بڑی ہدایت کر دی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے رہنما ملک طاہر اقبال اعوان کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو واقعے میں ملوث مجرموں کی فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہری پور میں پی ٹی آئی ہزارہ ریجن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طاہر اقبال کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے  متعلقہ حکام کو اس واقعے میں ملوث مجرمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے طاہر اقبال کے قتل پر  پسماندہ خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندہ خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی دعا کی۔اسد قیصر نے متعلقہ حکام کو اس واقعے میں ملوث مجرمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں بہترین سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -