ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

آپ کو مستقل مزاج رہنے کی ضرورت ہے ایک ہی پل میں ناجانے آپ کو کیا ہو جاتا ہے کہ بار بار اپنے فیصلے تبدیل کرتے رہتے ہیں اور یہ خطرناک بات ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

اس وقت آپ کو کسی غیر متوقع جانب سے پیسہ ہاتھ میں آنے کے واضع امکانات دکھائی دے رہے ہیں اور بڑی ضرورت پوری ہونے کی امید بھی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے آپ کو نہایت ہی عقل سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے اگر فائدہ اٹھا لیا تو بڑا شاندار فائدہ ملے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج قانونی معاملات سے جس قدر دور رہ سکتے ہیں ضرور رہیں اور غصہ بھی کم سے کم کریں ذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑے اہم معاملات پیدا کر سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کسی بھی انجان شخص کی بات مان کر اپنے راستے کو بدلنے کا سوچ رہے ہیں وہ سو بار سوچیں ان دنوں آپ کے لئے کسی طرف سے بڑا خطرہ موجود ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

حالات بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں آپ کو اپنے لئے اب ان میں سے فائدہ تلاش کرنا ہے۔ جو لوگ سستی دکھائیں گے ان کے لئے صرف نقصان ہی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کی جس کوشش میں بہت عرصہ لگ گیا تھا۔ اب اس کی کامیابی کا وقت قریب آ گیا ہے۔ اس وقت آپ بڑے فائدے کے قریب موجود ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ انجان شخص کی باتوں میں آ کر اپنا راستہ بدلنے کی کوشش کر رہے تھے وہ ابھی ایسا کام نہ کریں تو بہتر ہے۔ ان شاءاللہ ایسی جگہ پر فائدہ ملے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ابھی بھی معاملا خرابی ظاہر نہیں کر رہا آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں۔ کیونکہ جیسا گمان کر رہے تھے اللہ کو ویسا ہی پائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

ان دنوں جو نا ممکن تھا وہ کام اب ممکن ہو سکے گا۔ اللہ بڑا مہربان ہے وہ آپ کو ہر پریشانی سے نکال کر اپٓ کے لئے آسانیاں ضرور پیدا فرما دے گا ان شاءاللہ۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں آپ کسی وقت بھی اس مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ جس نے عرصہ دراز سے تنگ کیا ہوا تھا۔ اچھا دن ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بڑے اہم معاملے میں بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے اور آپ کو آج کچھ ایسی رقم کا انتظام بھی ممکن ہوگا جس کے لئے عرصہ دراز سے پریشان ہو رہے تھے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -