پانچ روز گزر جانے کے باوجود سانحہ موٹروے کے درندے کا گرفتار نہ ہونا تبدیلی سرکار کی نالائقی کا ثبوت ہے: پلوشہ خان

پانچ روز گزر جانے کے باوجود سانحہ موٹروے کے درندے کا گرفتار نہ ہونا تبدیلی ...
پانچ روز گزر جانے کے باوجود سانحہ موٹروے کے درندے کا گرفتار نہ ہونا تبدیلی سرکار کی نالائقی کا ثبوت ہے: پلوشہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پانچ روز گزر جانے کے باوجود سانحہ موٹروے کے درندے کا گرفتار نہ ہونا تبدیلی سرکار کی نالائقی کا ثبوت ہے،موٹروے وزارت مواصلات کا حصہ ہے، وزارت مواصلات شہریوں کے لئے محفوظ سفر کی ذمے دار ہے، وفاقی وزیرمواصلات کا سانحے کے بعد چھپ جانا سوالیہ نشان ہے۔

اپنے ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ نالائق وزیراعظم کا نالائق وزیر مواصلات تاحال اپنے محکمے کے حوالے سے قوم کے سامنے رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ساری توجہ انتقام اور انتشار پھیلانے تک محدود ہے،ملک نالائق ٹولے کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک اور معاشرہ غیرمحفوظ ہوگیا ہے۔پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پانچ روز گزر جانے کے باوجود سانحہ موٹروے کے درندے کا گرفتار نہ ہونا تبدیلی سرکار کی نالائقی کا ثبوت ہے،موٹروے وزارت مواصلات کا حصہ ہے، وزارت مواصلات شہریوں کے لئے محفوظ سفر کی ذمے دار ہے، وفاقی وزیرمواصلات کا سانحے کے بعد چھپ جانا سوالیہ نشان ہے۔