ہاکی کا اچھا وقت آنے والا ہے: آصف باجوہ 

ہاکی کا اچھا وقت آنے والا ہے: آصف باجوہ 

  

 لاہور(افضل افتخار) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا کہ ملک میں کھیل کا اچھا وقت آنے والا ہے اور ہم حوالے سے بھرپور اقدامات کررہے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان قومی کھیل کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہیں پاکستان کی ہاکی ٹیم مستقبل میں ایک نئے انداز میں جلو ہ گر ہوگی اور اپنی فتوحات کا سلسلہ شروع کردے گی آصف باجوہ نے کہا کہ ملک میں موجود کھیل کے ٹیلنٹ کو بھی منظر عام پر لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ہونے والی ملاقات کو بھی انہوں نے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ان سے ہاکی کے ملک میں کھیل کے فروغ پر تفصیل سے بات چیت ہوئی ہے اور حکومت اس کھیل کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر ے گی جلد ہی ملک میں ہاکی کے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نئے ٹیلنٹ کو منظرعام پر آنے کا موقع ملے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -