کنٹریکٹ لینے والے کھلاڑی ڈیپارٹمنٹ سے استعفی نہ دیں،پی سی بی

کنٹریکٹ لینے والے کھلاڑی ڈیپارٹمنٹ سے استعفی نہ دیں،پی سی بی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ  نے  واضح  کیا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا کنٹریکٹ حاصل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو ان کے ڈیپارٹمنٹ سے استعفٰی دینے کی ضرورت نہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک کنٹریکٹ لینے کے خواہشمند کھلاڑیوں سے نہ تو استعفٰی دینے کا کہہ رہا ہے اور نہ ہی انہیں ڈیپارٹمنٹس سے اپنا موجودہ معاہدے منسوخ کرنے کا کہہ رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ تو ملازمت اور کنٹریکٹ رکھنے والے تمام کرکٹرز سے یہ کہہ رہا ہے کہ پالیسی اور ایس او پیز کے مطابق انہیں ڈومیسٹک سیزن برائے 21-2020 کا کنٹریکٹ  حاصل کرنے کے لیے اپنے ڈیپارٹمنٹ سے این او سی درکار ہوگا۔

 ان ڈیپارٹمنٹس کی جانب سیایس او پیز کا اجراء  معمول کی ایک کاروائی ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -