ہمیشہ ملک کے لئے اچھا کھیلنے کی کوشش کی، عالیہ ریاض

ہمیشہ ملک کے لئے اچھا کھیلنے کی کوشش کی، عالیہ ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے کہا کہ قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی بہت خوشی ہے ویمن کرکٹ ٹیم مستقبل میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لئے ہمیشہ عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں کامیاب بھی ہوئی ہوں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہوں اور کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔