آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کھیلا جائیگا

  آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کھیلا جائیگا

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اکتوبر لیڑر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔گذشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے  بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور ڈبلز، ایمچور، اندڑ 12، انڈر 14، انڈر 16 اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،  کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کھیلوں اورکھلاڑیوں کا بہت نقصان ہواکمی کو پورا کرنے کے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی دل لگا کر محنت کریں تو اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے، اعجاز الرحمن نے کہاکہ آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے کھول دی جائے گی، اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی اپنی رجسٹریشن آن لائن کروا سکیں گے اور مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -