106پیشہ ور بھکاری گرفتار،مختلف تھانوں میں 51 مقدمات درج 

106پیشہ ور بھکاری گرفتار،مختلف تھانوں میں 51 مقدمات درج 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف جاری مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر بھرپور کارروائیاں عمل میں لارہی ہے خصوصی مہم کے دوران106پیشہ ور بھکاری گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں 51 مقدمات درج کئے گئے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے کارروائی کے دوران 24، سول لائنز ڈویژن 46، اقبال ٹاؤن ڈویژن 13،کینٹ ڈویژن 6جبکہ صدر ڈویژن نے 17 پیشہ ور بھکاری گرفتارکئے گرفتار پیشہ ور بھکاریوں میں 42 مرد، 62 خواتین اور2 خواجہ سراء شامل ہیں ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ بھکاریوں کیخلاف پولیس، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سوشل ویلفیئرز کی مشترکہ ٹیمیں کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈویژنل ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں شاہراؤں، چوراہوں پر کھڑے ہونے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں۔ 

مزید :

علاقائی -