مصری شاہ، سندر پولیس کی کارروائیاں، 4منشیات فروش گرفتار

    مصری شاہ، سندر پولیس کی کارروائیاں، 4منشیات فروش گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ اور سندر پولیس نے کارروائیاں کرکے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے شراب اور چرس برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق مصری شاہ پولیس نے کارروائیوں کے دوران منشیات فروش احمد،حارث اور عرفان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2250 گرام چرس اور 50 لیٹر دیسی شراب برآمدکر کے ملزمان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کرلیے  دوسری طرف سندر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سندر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے   شراب فروش عثمان کو گرفتار کرت کے ملزم کے قبضہ سے 28 مختلف برانڈز کی شراب کی بوتلیں برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید :

علاقائی -