سوشل میڈیا کی مدد سے پتنگیں فروخت کرنیوالے 2ملزمان گرفتار 

  سوشل میڈیا کی مدد سے پتنگیں فروخت کرنیوالے 2ملزمان گرفتار 

  

لاہور (کرائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن پولیس نے آن لائن سوشل میڈیا کی مدد سے پتنگیں فروخت 

کرنیوالے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او گارڈن ٹاون ناصر حمید کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی ہدایت پر پولیس نے ملزمان کو سوشل میڈیا پر گاہک بن کر پتنگیں خریدنے کے بہانے گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں عثمان اور حمزہ شامل ہیں ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن ناصر حمید نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے320پتنگیں، اور کیمیکل ڈور کی 02 چرخیاں برآمد کرکے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی روک تھام کیلئے زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ڈی آئی جی آپریشنز کی ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن ناصر حمید اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور پیغام دیا کہ پتنگ فروشی کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لینے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کریں۔

مزید :

علاقائی -