ڈولفن سکوارڈ، پولیس ریسپانس یونٹ مؤثر پٹرولنگ جاری رکھیں: اشفاق خان 

  ڈولفن سکوارڈ، پولیس ریسپانس یونٹ مؤثر پٹرولنگ جاری رکھیں: اشفاق خان 

  

 لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ ڈولفن سکوارڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان اپنی اپنی بیٹ میں قائم امام بارگاہوں کے اطراف موثر پٹرولنگ جاری رکھیں دوران پٹرولنگ مشکوک، شر پسند، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اشفاق خان نے کہا کہ لاہور کو زیادہ محفوظ شہر بنانے کیلئے بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے استعمال کے علاوہ شہریوں کے ساتھ اپنے رویوں کو بھی مثالی بنانا ہوگا ایس پی راشد ہدایت نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن15پر موصولہ تمام 275 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے دوران پٹرولنگ ناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 38 پسٹلز، 3رائفلز،03 پمپ ایکشن،23میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے48 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے4 کاریں، 15موٹر سائیکلیں، 18 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی منشیات کیخلاف کارروائی کے دوران144بوتلیں شراب سمیت چرس برآمد کی گئی شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے204افراد کی مدد کی گئی دوران پٹرولنگ 01لاکھ 53ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں، 3124 گاڑیوں اور01 لاکھ 57ہزار 356 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ 189 موٹر سائیکلوں،06 گاڑیوں اور 311 اشخاص کو کوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا جعلی نمبر پلیٹ والی 1گاڑی اور5موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں ملوث60،پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر1جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث  6 افراد کو گرفتار کیاگیا ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ 03 اشتہاری سمیت 108 عادی و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -