چیچہ وطنی، ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق،شوہرشدیدزخمی

  چیچہ وطنی، ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق،شوہرشدیدزخمی

  

چیچہ وطنی،کسووال (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے میاں بیوی کو روند ڈالا جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکا خاوند شدید زخمی ہو گیا،میاں چنوں کے نواحی گاؤں 125/7-R کا رہائشی نورمحمد اپنی بیوی زہرا کے ہمراہ اقبال نگر کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ میاں چنوں کی جانب سے آنے والی تیز رفتار کار نے دونوں کو ٹکر مار دی جس سے زہرا بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکا خاوند نورمحمد شدید زخمی ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -