ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ایک ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری 

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ایک ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے بتایا کہ پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر پولیس ریسپانس یونٹ کے180، انویسٹی گیشن ونگ کے 58 جبکہ سکیورٹی ڈویژن کے 95 جوانوں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔قبل ازیں لاہور پولیس کے مختلف ونگز میں تعینات 3515 افسران و اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی جا چکی ہے۔اہلکاروں کو ایم پی فائیو اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کروائے گئے۔جمیل ظفر نے بتایا کہ مختلف مجالس اور مذہبی اجتماعات پر 43 سے زائد پلاٹون روانہ کئی گئی جوڈیشل ونگ نے ڈسٹرکٹ لاہور کے 3846 جبکہ دیگر اضلاع کے 35 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔مختلف احتجاج سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 117 سے زائد پلاٹون روانہ ہوئی۔مذہبی اور سیاسی شخصیات کی پیشی کے موقع پر 300 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -