پتوکی، ٹی ایچ کیوہسپتال دوائی لینے آئی تین بچوں کی ماں اغواء

پتوکی، ٹی ایچ کیوہسپتال دوائی لینے آئی تین بچوں کی ماں اغواء

  

پتوکی(نمائندہ خصوصی )ٹی ایچ  کیوسے دوائی لینے آئی 3 بچوں کی ماں 30 سالہ بیوہ سلمی بی بی اغوا، سلمی بی بی فیصل آباد کی رہائشی ہے جو پتوکی کے نواحی گاؤں شیخم میں رشتہ داروں کے پاس آئی تھیسلمی بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تو اپنے بہنوئی کے ہمراہ دوائی لینے ٹی ایچ کیو پتوکی آئی جیسے ہی دوائی لے کر ہم لوگ ہسپتال سے باہر نکلے تو ہمارے پیچھے آتی سفید رنگ کی گاڑی سے نامعلوم 3 افراد باہر نکلے اور مجھے پر تشدد کر کے سلمی بی بی کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کر کے لے گئے، سلمی بی بی کے بہنوئی سرور نے تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمے کے اندارج کے لیے اغواء کی درخواست دے دی پتوکی تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او اعجاز ڈوگر نے واقعہ کو خود ساختہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید :

علاقائی -