حماس کاجدید ترین میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

  حماس کاجدید ترین میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

  

بیروت(این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے انکشاف کیا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں جس روز اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق کا اعلان کیا۔ اسی روز ہم نے صہیونی دشمن کو یہ پیغام دینے کے لیے کہ ہم دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ایک جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اسماعیل ھنیہ نے کہاکہ ہم نے صہیونی دشمن کویہ پیغام دیا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں دشمن کے خلاف ہرمحاذ پر لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور مزاحمت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ اور دوسرے عسکری بازوغرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان کو اعلان جنگ قرار دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہم نے جولائی کے اوائل میں جدید ترین میزائل کا تجربہ کرکے دشمن کو پیغام بھیجا کہ ہم فلسطین کی آزادی کے لیے ہرسطح پر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

حماس

مزید :

علاقائی -