اے پی سی،اپوزیشن جماعتوں کو دعوت نامے بھجوانے کا عمل شروع

      اے پی سی،اپوزیشن جماعتوں کو دعوت نامے بھجوانے کا عمل شروع

  

اسلام آباد (آن لائن)20 ستمبر کو ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کرنا شرو ع کر دیئے۔رہبر کمیٹی کے فیصلے کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی پیپلز پارٹی کے ذمہ تھی اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں اے پی سی کیلئے بکنگ کر ا لی ہے۔تفصیلات کے مطابق اے پی سی کئی ماہ کی تاخیر کے بعد 20 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے جس کی میز بانی پاکستان پیپلز پارٹی کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آل پاٹیز کانفرنس کی ذمہ داری ملنے کے بعد اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو خط کے ذریعے دعوت نامے بھجوانا شروع کر دیئے ہیں۔اپوزیشن کی 11 جماعتیں آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوں گی۔بڑی جماعتوں سے 5 سے6 رہنماؤں پر مشتمل وفد بھی شریک ہوگا جبکہ چھوٹی جماعتوں سے 3سے4 رہنماؤں پر مشتمل وفد اے پی سی میں شرکت کرسکے گا۔

دعوت نامے

مزید :

علاقائی -