پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کا قمبر شہدا د کوٹ میں سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان 

  پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کا قمبر شہدا د کوٹ میں سیاسی اتحاد بنانے کا ...

  

 لاڑکانہ(این این آئی)پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں نے لاڑکانہ کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کوشکست دینے کیلئے قمبر شہداد کوٹ میں سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا لاڑکانہ کے کوٹ داراب خان عباسی میں سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی ورکرز کے سربراہ ڈاکٹر صفدر علی عباسی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی رہنما محمد علی ہکڑو، جی ڈی اے رہنما میر مظفر بروہی، فنکشنل لیگ کے رہنما نیاز مستوئی،پی ٹی آئی رہنما عبدالفتاح چانڈیو، سابق ٹاؤن کمیٹی میروخان چیئرمین حاجی رکھیل تنیو سمیت ضلع قمبر شہداد کوٹ کی مختلف سیاسی پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا متفقہ رائے یہ طے ہوئی ہے کہ قمبر شہداد کوٹ کے حوالے سے اتحاد بننا چاہئے اور اس سلسلے میں 15 رکنی کمیٹی کے ذریعے مستقبل کے سیاسی نقشے کا تعین کیا جائے گا اوربلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تجاویز مرتب کی جائیں گی، آپ سب متحد ہونگے تو سیاسی نقشہ ضرور تبدیل ہوگااور اب سنہری موقع ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو شکست دیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما محمد علی ہکڑو نے کہا سیاسی اتحاد کے بغیر مخالفین کو شکست دینا آسا ن نہیں مجھے لالچ دی گئی کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کرو سابق ٹاؤن کمیٹی چیئرمین میرو خان رکھیل تنیو نے کہا کہ چار سال پورے ہوئے لیکن پارٹی تبدیل نہیں کی بہت دکھ ہے مخالفین نے میروخان کے عوام کے مسائل حل کرنے نہیں دیئے۔پیپلز پارٹی کی مخالفت کرنے پر اذیتیں دی گئیں اور جھوٹے مقدمے بھی درج کرائے۔ اجلاس سے محمد عزیز جاگیرانی نے خطاب میں کہا اپوزیشن کا ووٹ ہمیشہ اقتدار والوں سے زیادہ ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماناہید کھاوڑ نے کہا ہمارے شہر شہداد کوٹ میں لیڈر شپ کا فقدان ہے ایم پی اے سٹی لاڑکانہ معظم علی عباسی بھی اتحاد کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھے اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماسرتاج چانڈیو، نیاز مستوئی، عزیر جاگیرانی،ناہید کھاوڑ،میر عرفان کلہوڑو، منور بھٹو، نیاز مستوئی،میر مظفر بروہی، جاوید کلہوڑو، نیاز کلہوڑو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اتحاد کا اعلان

مزید :

علاقائی -