فیصل آباد،سٹیج ڈرامہ میں اداکاری نہیں کررہی،میرا

فیصل آباد،سٹیج ڈرامہ میں اداکاری نہیں کررہی،میرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ وہ فیصل آباد کے کسی سٹیج ڈرامے میں اداکاری نہیں کررہی لیکن ان کا نام استعمال کیا جارہا ہے جس کی اجازت میں کسی کو نہیں دے سکتی۔میرا نے کہا کہ میں سبینہ تھیٹر کے ڈرامے میں اداکاری نہیں کررہی بلکہ میری سولو پرفارمنس ہے اور میرا اس ڈرامے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے لیکن تھیٹر انتظامیہ یہ تاثر دے رہی ہے کہ میں اس ڈرامے کا حصہ ہوں۔ میری انتظامیہ سے ایک بار پھر گزارش ہے کہ اس طرح میرا نام استعمال نہ کیا جائے۔میرا نے مزید کہا کہ میں نے کبھی سٹج ڈرامے میں کام نہیں کیا بلکہ میں نے ہمیشہ سولو پرفارمنس دی ہے اور فیصل آباد میں بھی یہی کررہی ہوں۔نے مزید کہا کہ پولیس نے ابھی تک تھیٹر کے باہر فائرنگ کرنے والے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا حالانکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان کے چہرے واضح ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے؎۔
۔میں کینیڈا اور امریکہ کی شہریت چھوڑ کر ہاکستان آئی ہوں اور یہاں میرے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے۔ تھیٹر کے اندر لوگ اسلحہ لے کر بیٹھے ہوتے ہیں انہیں اس کی اجازت کس نے دی ہے۔یاد رہے کہ میرا 11 ستمبر سے سبینہ تھیٹر کے ڈرامے”سیلفی کوئین”میں کام کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -