موٹروے واقعہ پر سونیا حسین کا شدید برہمی کا اظہار

    موٹروے واقعہ پر سونیا حسین کا شدید برہمی کا اظہار

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام لوگوں کو انصاف دینا کس چڑیا کا نام ہے۔لاہور موٹروے واقعہ پر سونیا حسین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں اْنہوں نے شدید غصے کے عالم میں اپنے جذبات بیان کیے ہیں۔سونیا حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پاکستان میں انصاف کسی چڑیا کا نام نہیں ہے کیونکہ یہاں عام آدمی ہمیشہ انصاف کی طلب میں مارا مارا پھرتا ہے لیکن اْسے انصاف نہیں ملتا۔اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جس ملک میں قانون  نہ ہووہاں پر کسی کو انصاف نہیں مل سکتا پاکستان میں عام آدمی کو انصاف نہیں ملتا۔

مزید :

کلچر -