طبعیت کی ناسازی کے باعث نیا پراجیکٹ رکا ہوا ہے، جرار رضوی

طبعیت کی ناسازی کے باعث نیا پراجیکٹ رکا ہوا ہے، جرار رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئرڈائریکٹرسٹار میکرجرار رضوی نے کہا ہے کہ طبعیت کی مسلسل ناسازی کے باعث نیا پراجیکٹ رکا ہوا ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی روشن ہے کھویا ہوا مقام جلدحاصل کرلے گی۔ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھرپور انداز میں کوشاں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔جرار رضوی نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحرانی کیفیت اتفاقیہ نہیں بلکہ اس میں آہستہ آہستہ بیگاڑ کی صورتحال پیدا ہوئی ہم سب مل کر حالات درست کرسکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -