فلم فیڈریشن آف پاکستان کی بحالی خوش آئند ہے،سید نور

فلم فیڈریشن آف پاکستان کی بحالی خوش آئند ہے،سید نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہورر(فلم رپورٹر) ہدایت کار و فلم ساز سید نور نے کہا ہے کہ فلم فیڈریشن آف پاکستان کی بحالی خوش آئند ہے۔سینئر اداکار اور فیڈریشن کے چیئرمین اچھی خان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔ فلم انڈسٹری کی بہتری اور بحالی کے لئے نئے فلم میکرز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ سید نور نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری سے وابستہ سینئر کو بے حد احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھاہم نے بھی اپنے سینئر سے سیکھا ہیں اگر ہمیں یہ مقام ملا ہے تو یہ ان ہی سینئرز کی مرہون منت ہے۔
 انہوں نے کہا کہ افسوس ہوتا جب آج کی نئی نسل کے فلم میکر کے رویہ پر کہ جو فلم انڈسٹری سے وابستہ سینئر لوگوں کو اہمیت ہی نہیں دیتے بلکہ وہ تو کہتے ہیں کہ ہم جو کررہے ہیں وہ زیادہ بہتر ہے ماضی کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔

مزید :

کلچر -