مشہور فنکار اپنے ڈریسز کا خاص خیال رکھتے ہیں 

   مشہور فنکار اپنے ڈریسز کا خاص خیال رکھتے ہیں 

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے مشہور فنکار اپنے ڈریسز کا خاص خیال رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے آئے  روز کسی تقریب یا پروگرام وغیرہ میں شرکت کے لئے جانا ہوتا ہے جس کے لئے وہ اپنے پسندیدہ ڈیزائنر کا ہی انتخاب کرتے ہیں۔اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ تقریبات میں فنکاروں نے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ڈریسز زیب تن کئے ہوتے ہیں جسے دیکھ کرحیرانی بھی ہوتی ہے اور پریشانی بھی۔ہوتا دراصل اس طرح ہے کہ زیادہ تر ڈیزانئر اور برانڈ ایک ہی ڈریس میں معمولی رد و بدل کے بعد دوسرے گاہک کو تھما دیتے ہیں یوں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ڈیزائنر ہماری چالاک اداکاراؤں کو بھی بے وقوف بنا دیتے ہیں۔

۔زیر نظر تصاویر دیکھ کر با آسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ اداکارائیں ڈیزائنرز کے ہاتھوں کس طرح بے وقوف بنتی ہیں۔ ماہرہ خان،ماورا حسین،مہوش حیات،عروہ حسین اور کبریٰ خان سمیت اکثریت کے ڈریس کس حد تک مماثلت رکھتے ہیں۔شو بز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ یہ محض اتفاق نہیں ہے بلکہ وہ چوری ہے جو اکثر پکڑی جاتی ہے۔ہماری فنکارائیں پڑوسی ملک کی ہیروئنز اور ماڈلز سے بے حد متاثر ہیں اور ان کے ڈریسز کی نقل کرکے خود کو بڑا سمجھنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔ان کو ایسا کرنے کی بجائے اپنی شناخت بنانی چاہیے۔ہماری ہیروئنز کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پاکستانی بھی دنیا میں کسی سے کم نہیں ہیں۔

مزید :

کلچر -