پاکستانی ڈرامہ پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں،علینہ

پاکستانی ڈرامہ پوری دنیا میں پسند کئے جاتے ہیں،علینہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ وماڈل علینہ زیدی نے کہاہے کہ کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سب کے سوچنے کی ہے کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ فلم اور ٹی وی ڈراموں کے شعبوں میں کوپروڈکشن ہو۔ اس سے نئی مارکیٹ کے ساتھ فنکار، تکنیک کار ایک دوسرے کے تجربے سے بہت کچھ سیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کے اس جدید دورمیں ہماری ذمہ داریوں کے ساتھ مقابلہ بھی سخت ہوچکا ہے، لوگ وہی فلم اور ڈرامہ دیکھیں گے جس کی کہانی اور فنکاروں کی پرفارمنس سے انھیں تفریح ملے۔ اس وقت بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز اور سوپ آن ائیر ہیں، ان میں سے چند ایک ہی ہوں گے جو عوام میں مقبول ہیں۔ اچھی پرفارمنس اور مقبولیت کے لئے تعداد نہیں معیارکا ہونا ضروری ہے۔

علینہ زیدی نے کہا کہ فنکارہ کی حیثیت سے میری پہلی ترجیح معیار ہے اسی لئے صرف منتخب پراجیکٹ ہی کر رہی ہوں۔ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلمی سرگرمیوں کی بحالی پر بھی بے حد خوشی ہے، پردہ سکرین کی اپنی ایک دنیا ہے۔

مزید :

کلچر -