سکیورٹی فورسز کا وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑ ے 3ساتھیوں سمیت ہلاک 

سکیورٹی فورسز کا وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑ ے 3ساتھیوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کی ضلعی سرحد کے قریب کارروائی کے دوران دہشت گرد کمانڈر احسان اللہ سنڑے اور دیگر تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخارنے ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ احسان اللہ سنڑے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران مارا گیا۔ احسان اللہ سنڑے کیخلاف آپریشن گھڑیوم کے علاقے شکتو میں کیا گیا۔ احسان اللہ سنڑے دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ تر جما ن پاک فوج کا کہنا ہے کہ احسان اللہ سنڑے شکتو کے علاقے میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔ دہشتگردی کارروائیوں میں لیفٹیننٹ ناصر، کیپٹن صبیح اور جوان شہید ہوئے۔ دہشتگرد احسان سنڑے ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔
احسان سنڑے ہلاک

مزید :

صفحہ اول -