نارووال کے ارسطو بد اخلاقی واقعہ پر بھی سیاست سے باز نہ آئے: فیاض الحسن
لاہور (آئی این پی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نارووال کے ارسطو بداخلاقی واقعہ پر بھی سیاسی بیان بازی سے باز نہیں آئے، لیگی ترجمانوں نے سی سی پی او لاہور کے بیان کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔ لیگی قیادت کی جانب سے فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام کا دعوی بھی جھوٹ کا پلندہ نکلا، پرویز الہی نے لیبارٹری کی داغ بیل ڈالی۔ بے حسی کا طعنہ دینے والے شاید سانحہ ماڈل ٹاؤن بھول گئے۔ موٹروے کیس کی تفتیش درست سمت میں جا رہی ہے۔ تاہم پریس کانفرنس میں مس مینجمنٹ ہوئی۔ اسلام آباد سے پی ٹی آئی رہنما کے ٹویٹ سے مسئلہ پیدا ہوا۔ تصاویر دکھانے سے ملزم عابد علی الرٹ ہوا۔ ملزم سے متعلق خبریں چلنے سے پریس کانفرنس کرنا پڑی۔ ملزمان کے گردگھیرا تنگ کیا جا رہا ہے بہت جلد گرفتاری ہو جائے گی۔
فیاض چوہان