مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری، درجنوں نوجوان گرفتار

  مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری، درجنوں نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروئیاں شروع کردیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجی آپریشن کے دوران درجنوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ کئی مقامات پر لوگوں نے گھروں سے باہر آکر احتجاجی مظاہرے کئے۔ قابض فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقوں پانپور اورترال میں پوسٹرزچسپاں کرنے او رمجاہدین کی مدد کرنے کے الزام میں 4نوجوانوں کو گرفتارکیاہے۔ کریم آباد پلوامہ میں چھاپوں کے دوران 5 نوجوانوں کو گرفتارکیاگیا۔ اونتی پورہ سے بھی 3نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ مینڈھرمیں قابض فوج نے باپ بیٹی کو گرفتارکرکے ان پر مجاہدین کی مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کئی علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پر آکر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔علاوہ ازیں ضلع اسلام آباد کے علاقے ڈوروسے بھارتی فوجی کا بھائی لاپتہ ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 21 سالہ یاسر احمد وانی منگل کے روز صبح دس بجے کے قریب اپنے گھر سے نکلا اور اس کے بعد سے اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
کشمیری گرفتار

مزید :

صفحہ اول -