جہانگیر ترین اور شہباز فیملی کی شوگر ملز معاملے پر درخواستوں پر سماعت آج ہو گی 

    جہانگیر ترین اور شہباز فیملی کی شوگر ملز معاملے پر درخواستوں پر سماعت آج ...

  

لاہور(این این آئی)ایف آئی اے کی شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کیخلاف تحقیقات روکنے کیلئے درخواست پر سماعت آج پیرکو ہوگی۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کمپنی کو ہراساں کرنے اور طلبی کے نوٹس روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر رکھی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے سٹس ساجد محمود سیٹھی درخواست پرسماعت کریں گے۔ علاوہ ازیں شریف فیملی کی العریبیہ شوگر مل کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے اقدام کیخلاف درخواست پر بھی آج پیر کے روز سماعت ہو گی۔مذکورہ درخواست پر بھی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی سماعت کریں گے۔

شوگرملز معاملہ 

مزید :

صفحہ اول -