وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا،16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

     وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا،16 نکاتی ایجنڈے پر غور ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل کو طلب کر لیا، کراچی کے عوام کیلئے بجلی دو روپے نواسی پیسے فی یونٹ تک مہنگی، پائلٹس کے مشکوک لائسنس کی منسوخی اور آئینی ترمیمی بل دو ہزار بیس سمیت سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کیساتھ اجتماعی بداخلاقی کیس کے متعلق معاملہ بھی زیر غور آئیگا، ایجنڈے کے مطابق کابینہ میں دو ستمبر کو ہونیوالے ای سی سی اجلاس کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

کابینہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -