امریکی جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہلاکتیں 30ہو گئیں، درجنوں لاپتہ

  امریکی جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہلاکتیں 30ہو گئیں، درجنوں لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کیلی فورنیا،واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں شمال مغربی جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، جس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے اور درجنوں لاپتہ ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے شمال مغربی ریاستوں اوریگن، کیلی فورنیا اور واشنگٹن کی ریاستوں کے طویل رقبے پر پھیلے جنگلاتی علاقوں میں لگنے والی آگ تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملے کو موسم کی خرابی کی وجہ سے آ گ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگل میں لگنے والی آگ میں تاحال 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے جب کہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ اوریگن کے علاقے سے 5 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ جنگلات کو آگ لگانے میں مبینہ طورپر ملوث چارملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔صرف اوریگن میں دس لاکھ ایکٹر علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے فائرفائٹرز کو ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل ہے مگر آگ بجھانے میں تاحال کامیابی نہیں مل سکی۔ ہزاروں مکانات خاکستر ہوچکے ہیں اور درجنوں افراد لاپتا ہیں۔صدر ٹرمپ آج (پیر کو) کیلی فورنیا کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
آگ

مزید :

صفحہ اول -