کینیڈا میں مسجد کے نگران کوچھری کے وار کر شہید کر دیا گیا

  کینیڈا میں مسجد کے نگران کوچھری کے وار کر شہید کر دیا گیا

  

ٹورنٹو (این این آئی)کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کی ایک مسجد کے نگران کو چھری کے وار کر کے شہید کر دیا گیا۔دوسری جانب انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن نے مسجد کے باہر ہونے والے قاتلانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مسلم کمیونٹی کے افراد حملے کے حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں کیونکہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ٹورنٹو پولیس نے بتایاکہ مسجد کے نگران پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن آف ٹورنٹو کے اندر باہر سے شواہد اکٹھے، تفتیش کر رہے ہیں یہ منافرت پر مبنی جرم یا واردات کی کوئی اور وجہ ہے؟پولیس حکام کا کہنا تھا مشتبہ حملہ آور درمیانی جسامت کا تھا اور اس نے کالے رنگ کی ہوڈی اور ڈارک رنگ کی پینٹ پہن رکھی تھی۔ انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن کی جانب سے مزید کہا گیا حملے میں شہید ہونیوالے مسلمان بھائی کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

نگران مسجد شہید

مزید :

صفحہ اول -