وفاق کاصوبوں سے درآمدی گندم پر سبسڈی لینے کا فیصلہ

  وفاق کاصوبوں سے درآمدی گندم پر سبسڈی لینے کا فیصلہ

  

 اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے درآمدی گندم پر سبسڈی صوبوں سے لینے کا فیصلہ کر لیا، سبسڈی کا تعین کرنے کیلئے وزیر اعظم نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ صوبوں کو در آمدی گندم پرسبسڈی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔وزارت قومی تحفظ خوراک کے ذرا ئع نے بتایا ہے گزشتہ روزوزیر اعظم کی زیر صدارت گندم کے حوالے سے اہم اجلاس  در آمدی گندم پر سبسڈی دینے کے متعلق فیصلہ نہ ہو نے پر وزیر اعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا درآمدی گندم پر سبسڈی صوبوں سے لی جائیگی۔ وفاق نے مؤقف اختیار کیا کہ درآمدی گندم صوبے استعمال کریں گے سبسڈی بھی وہی دیں۔ملک میں گندم کی سرکاری قیمت 1450روپے فی من جبکہ درآمدی گندم 1900روپے سے زائد میں پڑ رہی ہے۔وزیراعظم نے گندم کی قیمتوں کے مناسب تعین کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر، سیکرٹری قومی تحفظ خوراک اورچیئرمین ٹی سی پی کمیٹی میں شامل ہیں۔درآمدی گندم کیٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات بھی صوبوں سے وصول ہونگے۔

گندم سبسڈی

مزید :

صفحہ اول -