ڈاکوؤں نے جنگل سے موٹروے پر آنے کیلئے راستے بنا رکھے ہیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی ڈاکوو¿ں کی پہلی واردات نہیں بلکہ ڈاکووں نے جائے وقوعہ کے اطراف راستے بنا رکھے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جائے ڈاکووں نے کھائی سے اوپر موٹروے تک آنے کے لیے راستہ بنا رکھا ہے اور چند سیکنڈز میں جنگل سے موٹر وے پر پہنچ جاتے ہیں۔واردات کی جگہ سے تین راستے نکلتے ہیں جن میں سے ایک جنگل، ایک کھائی اورتیسرا تین دیہات کی طرف جاتا ہے۔تینوں دیہات کے رہائشی بھی وارداتوں سے تنگ اور پریشان ہیں۔خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زبد اخلاقی کا کا واقعہ پیش آیا تھا۔
راستے