سانحہ موٹر و ے، تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج

   سانحہ موٹر و ے، تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان موٹروے زیادتی کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے دائر درخواست پر آج(پیر) کے روزسماعت کریں گے۔مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ موٹروے کے قریب ملزموں نے خاتون کو ان کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کی بار بار کال کے باوجود پولیس مددکیلئے نہیں پہنچی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے۔ چیف جسٹس مسٹرجسٹس محمد قاسم خان آج پیر کے روز درخواست کی سماعت کریں گے۔
درخواست سماعت

مزید :

صفحہ اول -