حافظ حسین احمدنے نواز شریف  کی وطن واپسی کا مطالبہ کر دیا

   حافظ حسین احمدنے نواز شریف  کی وطن واپسی کا مطالبہ کر دیا

  

کوئٹہ(آئی این پی) جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے نواز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے وقت آگیا ہے کہ حالات کے تناظر میں نواز شریف کو فوری طور پر واپس وطن آجانا چاہئے ہم مخلصانہ طور پر اس کا مطالبہ ہی کرسکتے ہیں۔ اتوار کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا شریف خاندان کے اتحاد، مسلم لیگ ن کے اندر ہم آہنگی، فیصلہ کن انداز اور متحدہ اپوزیشن کی بقا اور موثر مشترکہ فیصلوں کے لیے ضروری ہے کہ اے پی سی کے انعقاد سے پہلے نواز شریف ملک میں موجود ہوں، جے یو آئی کے ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری اور دیگر مسائل کے بارے میں ادارک کے باوجود ہم ایماندارانہ طور پریہ سمجھتے ہیں کہ اب ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ہو یا موجودہ حکومت کیخلاف عملی تحریک اس کا فیصلہ لندن سے کسی ٹیلیفونک رابطے یا خط کے ذریعے اگر ممکن ہوسکتا تو اب تک یہ ہو گزرتا اس لیے ان تمام تر مشکلات اور مسائل کا حل یہی ہے کہ نواز شریف خود تشریف لائیں ان کا وطن عزیز کی فضا میں داخل ہونے سے ہی اکثر معاملات بے غبار ہوسکتے ہیں۔

حافظ حسین

مزید :

صفحہ اول -