حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق  کی نانی سرینگر میں انتقال کرگئیں 

 حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق  کی نانی سرینگر میں انتقال کرگئیں 

  

سرینگر (این این آئی) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنے گھر میں غیر قانونی طور پر نظربند حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی نانی سرینگر میں انتقال کرگئیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مرحومہ مولوی محمد فاروق کی خالہ اور ساس تھیں۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مرحومہ مولوی غلام رسول شاہ مرحوم کی اہلیہ اور مولوی منظور احمد اور مولوی شفاعت احمد کی والدہ تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مرحومہ نے سرینگر کے میر واعظ منزل نگین میں آخری سانس لی۔میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظربندی اور کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر میرواعظ منزل نگین میں اجتماعی دعا نہیں کی جائے گی۔ تاہم خاندانی ذرائع نے بتایا کہ لوگوں سے اپنے گھروں میں مرحومہ کیلئے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔

میر واعظ نانی

مزید :

صفحہ آخر -