سی پیک منصوبہ گوادر، مکران کی ڈویلپمنٹ کے بغیر بے معنی، ترجمان حکومت بلوچستان 

      سی پیک منصوبہ گوادر، مکران کی ڈویلپمنٹ کے بغیر بے معنی، ترجمان حکومت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک پروجیکٹس کے تحت بلوچستان کو نوازنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے وفاقی حکومت نے 1990 سے 2018 کی نسبت رواں سال پی ایس ڈی پی میں اضافہ کیا ہے صوبے میں پہلی بار گڈ گورننس کا قیام ممکن بنایا گیا ہے 15ستمبر سے کھلنے والے تعلیمی اداروں میں کورونا کے رینڈم ٹیسٹ کئے جائیں گے یہ بات انہوں نے آفیسر کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہی   انہوں نے کہا کہ بلوچستان گزشتہ 70 سال سے پسماندگی کا شکار رہا وفاقی حکومت نے 1990 سے 2018 کی نسبت رواں سال پی ایس ڈی پی میں اضافہ کیا ہے  موجودہ فنڈ بھی بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کے لئے ناکافی ہے  کوئٹہ کراچی دو رویہ کرنے کے حوالے سے فیزبیلٹی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے اگر جلد کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ نہ کیا گیا تو مزید حادثات میں جانوں کا ضیاع ہوگا ڑوب کوئٹہ شاہراہ سمیت بلوچستان میں سی پیک کے پروجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے  آواران سے ہوشاب تک شاہراہ کی تعمیر بھی پروجیکٹس کا حصہ ہے گوادر، مکران اور بلوچستان کی ترقی کے بغیر سی پیک بے معنی ہے وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک پروجیکٹس کے تحت بلوچستان کو نوازنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے وزیر اعظم کو دورہ کوئٹہ میں جاری منصوبوں پر مفصل بریفنگ دی گئی  آنے والی وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو اہمیت دینے پر وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے درخواست کی باپ پارٹی کی جانب سے سینٹ پر حاصل خان بزنجو کے بیٹے کے انکار کے بعد حاصل بزنجو کے کزن خالد کو ٹیکٹ دیاگیا  15 ستمبر سے اسکول کھلنے کے حوالے سے بلوچستان حکومت کی تیاریاں مکمل ہے،سولہ ہزار سے زائد تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کرینگے جن میں بارہ ہزار سے زائد ہرائمری اسکول بھی شامل ہیں 5 فیصد اسکولوں میں کورونا رینڈم ٹیسٹ ہونگے  بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا، گزشتہ روز 10 نئے مریضوں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے عوام سے گزارش ہے احتیاط کریں۔ کیسز میں اضافے کے بعد ایسا نہ ہو کہ لاک ڈاون کی طرف جایا جائے قومی شاہراوں پر کوچز اور وین میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا گیا موٹروے پولیس کے ساتھ چھوٹی گاڑیوں کو بھی تیز چلانے پر جرمانہ کیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہینہ شاہین کے قتل میں ملوث شخص کو گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں سابق ایم پی اے  مجیدخان کی بریت  کے خلاف اپیل کا فیصلہ حکومت پہلے ہی کرچکی ہے تفصیلی فیصلے کو قانون ماہرین دیکھ رہے ہیں جلد اپیل دائر کردیں گے۔ 
لیاقت شاہوانی 

مزید :

صفحہ آخر -