بین الافغان مذاکرات خوش آئند، نتیجہ خیز ہونا ضروری،اسفندیار ولی 

    بین الافغان مذاکرات خوش آئند، نتیجہ خیز ہونا ضروری،اسفندیار ولی 

  

ُُُُُُپشاور(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے دوحہ قطر میں جاری بین الافغان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت ہوگا باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں افغان سرزمین ایک طویل جنگ سہہ چکی ہے ہم نے ہمیشہ امن کی کوششیں کی ہیں ہر مسئلے کا حل مذاکرات کی میز پر ہی ہے افغان جنگ سے صرف افغانستان یا خطہ نہیں پوری دنیا متاثر ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ دائمی امن اور اس خطے کی ترقی کیلئے جنگ بندی سب سے پہلے ہونی چاہیے مذاکرات کے وقت 40سالہ جنگ کا نتیجہ سامنے رکھنا چاہیے اب اس جنگ کا خاتمہ ناگزیر ہے پرامن افغانستان صرف افغانستان نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے اہم ہے پاکستان سمیت تمام قوتوں کو اب یہ مرحلہ بھی کامیابی سے ہمکنار کراناہوگا  اسفندیارولی خان نے کہا کہ فریقین انا چھوڑ کر عوامی مفاد ذہن میں رکھتے ہوئے قوم کے مستقبل کی فکر کریں کہ افغانستان کی منتخب حکومت عوامی نمائندے ہیں اور عوام کے خواہشات پر ہی فیصلے ہونے چاہئے حکومت افغانستان کو زیادہ بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا مذاکرات سے مثبت نتائج نکلتے ہیں تو پورے خطے کیلئے ترقی کے نئے راستے بھی کھلیں گے اور عوام بھی سکھ و چین کا سانس لے سکیں گے۔

اسفندیار ولی 

مزید :

صفحہ آخر -