مری، بغیر اجازت واش روم استعمال کرنے پر ہوٹل عملے کا سیاح فیملی پر تشدد
مری (این این آئی)چھٹی کا دن منانے کیلئے سیاحوں نے گلیات کا رخ کرلیا، مشک پوری ٹاپ پر فیملیز نے باربی کیو پارٹی اور ہائیکنگ سے خوب لطف اٹھایا۔جبکہ مری میں ہوٹل عملے کے تشدد سے سیاح کا بازو ٹوٹ گیا۔سیاح علی توقیر نے ویڈیو بیان میں بتایا فیصل آباد کا رہائشی ہے اور سیر و سیاحت کیلئے فیملی کے ہمراہ مری پہنچا تھا۔بغیر اجازت ہوٹل کا واش روم استعمال کیا تو عملے نے تشدد شروع کر دیا جس سے بازو ٹوٹ گیا۔ ریسکیو عملے نے زخمی کوہسپتال منتقل کر دیا، مقامی پولیس تعاون نہیں کررہی اور نہ ہی ہوٹل کے عملے کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔دوسری جانب میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوٹل عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر سیاح اور فیملی پر تشدد کی ویڈیوتیزی سے وائرل ہوگئی۔ شہر یوں نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں اسلام آباد سے 90 کلومیٹر کی مسافت پر مشک پوری ٹاپ سال کے 12 مہینے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔نتھیا گلی سے شروع ہونے والی ایک گھنٹہ طویل ہائیکنگ کے دوران اونچے اونچے پربت آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث بنتے ہیں۔چھٹی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے نوجوان اور فیملیز مشک پوری ٹاپ پر بار بی کیو سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے تاحد نظر ہریالی اور بادلوں کی اٹھکیلیاں مشک پوری ٹاپ کی خاصیت ہیں۔
سیاح تشدد