برطانوی ایئر لائنز کا10دسمبر سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کا فیصلہ

  برطانوی ایئر لائنز کا10دسمبر سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کا فیصلہ

  

کراچی(آئی این پی)برطانوی ایئر لائن نے 10 دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت کے بعد بکنگ کا آغاز ہوگا، ایئر لائن دس دسمبر کو مانچسٹر سے اسلام آباد پہلی فلائٹ آپریٹ کرے گی،12 دسمبر کو لندن سے اسلام آباد اور 13 دسمبر کو لندن سے لاہور کے لیے فلائٹ آپریٹ کرے گی۔ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار 4 پروازیں، مانچسٹر سے اسلام آباد ہفتہ وار 4 پروازیں، لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 فلائٹس آپریٹ کرے گی۔

فضائی آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -