ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما ملک طاہر جاں بحق

ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما ملک طاہر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہری پور (مانیٹرنگ ڈیسک)ہری پور میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک طاہر اقبال کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملک طاہر اقبال نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ کوٹیٹرہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے ملک طاہر اقبال جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور گل نواز، ساجد اور یاسر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے غازی ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جسے ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا۔ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔مقتول ملک طاہر اقبال امریکا کی مشہور کاروباری شخصیت تھے اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست بھی تھے۔
ملک طاہر

مزید :

صفحہ آخر -