پڑھے لکھے طبقات تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتے ہیں،فواد چودھری

  پڑھے لکھے طبقات تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتے ہیں،فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)گجر پورہ زیادتی کیس کے سلسلے میں شدت پسندانہ بیانات دینے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سخت ردِ عمل دیا ہے  لاہور موٹر وے پر ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی بداخلاقی کے افسوس ناک واقعے کے ردِ عمل میں ایسے متشدد بیانات سامنے آ رہے ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ مجرموں کو پکڑ کر زندہ جلا دیا جائے، انھیں سر عام پھانسی دے دی جائے۔ ان کے جسمانی اعضا کاٹ دیے جائیں۔ہمارے وزراء اور پڑھے لکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرنا معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے، جو تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے۔
فواد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -