بھارت، 24گھنٹے میں کورونا سے 1108افراد مو ت کا شکار، 94ہزا ر متاثر

      بھارت، 24گھنٹے میں کورونا سے 1108افراد مو ت کا شکار، 94ہزا ر متاثر

  

 نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ایک دن میں مزید 94ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے، چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 108 ہلاکتیں ہوئیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 78 ہزار 614 ہو گئی۔ دہلی، ممبئی، پونے، ناگ پور، اورنگ آباد اور لدھیانہ کے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے۔بھارت میں ڈاکٹرز اور طبی سہولیات کی شدید کمی ہے۔ ایک روز پہلے بھی 97 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ پورے ملک میں مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

کورونا ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ آخر -