پی ایم آر سی اور دی بینک آف پنجاب میں مورگیج ری فنانسنگ کا معاہدہ

  پی ایم آر سی اور دی بینک آف پنجاب میں مورگیج ری فنانسنگ کا معاہدہ

  

راولپنڈی(پ ر) پاکستان مورگیج ری فنانسنگ کمپنی (پی ایم آر سی)  اور  بینک آف پنجاب کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جسکی رو سے پی ایم آر سی ملک میں مناسب نرخوں پر مورگیج فنانسنگ کی فروغ اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بینک آف پنجاب کو ری فنانسنگ کی سہولت فراہم کریگی۔ بینک آف پنجاب اس معاہدہ کی تکمیل کے بعد پہلا سرکاری بینک بن گیا ہے جو اس سہولت کو حاصل کررہا ہے۔

اس ناقابل نظیر معاہدے کے بعد پی ایم آر سی پہلی مالیاتی کمپنی بن گئی ہے جو مروجہ "Secured Transaction Registry" کے قانون کے تحت کسی باڈی کارپوریٹ کی سیکورٹی کو رجسٹر کروا چکی ہے۔اس معاہدے کے ذریعے دونوں ادارے وزیراعظم کے اس عزم کے حصول میں معاونت فراہم کرینگے جوکہ عوام کو مناسب نرخوں پر مکان کی فراہمی کے متعلق ہے۔ یہ سہولت بینک آف پنجاب کو کم اور درمیانی آمدن کے حامل ہم وطنوں اور سرکاری ملازمین کو ہاؤسنگ فنانس کی سہولت فراہم کرنے میں کارآمد ثابت ہوگی۔پی ایم آر سی کے سی ای او مدثر حسین خان نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ دونوں ادارے باہمی تعاون کے ذریعے عوام کو مناسب ہاؤسنگ فنانس کی سہولیات کے حکومتی عزم کی تکمیل میں انتہائی معاون ثابت ہونگے۔بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفر مسعود نے پی ایم آر سی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کمپنی اور بینک آف پنجاب کے درمیان شراکت داری کو مالیاتی رجحان میں ایک نمایاں تبدیلی قراردیا جسکی رو سے پی ایم آر سی اور ایک سرکاری بینک پاکستان میں مناسب نرخوں پر ہاؤسنگ فنانس کے کاروبار کی ترویج میں معاونت کرینگے۔ انہوں نے پی ایم آر سی کی بزنس اور پراڈکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

مزید :

صفحہ آخر -